سوات، ممتاز شاعر و ادیب ایم سرور محمود خٹک کی قدرتی مناظر کی عکاس نظم (خلقہ پختونخوا خکلے وطن دے )جو کلچرل سنگر ضیاء الدین ضیاء کی سریلی آواز میں ویڈیو سانگ کی شکل میں ریلیز کیا گیا نے سوشل میڈیا دپر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قایم کرکے موصوف کے مارچ میں ضیاء الدین ضیاء ہی کی آواز میں ریکارڈ شدہ ویڈیو سانگ (زما د مور زما د پلار وطنہ) کا ریکارڈ توڑ دیا ۔نئے سانگ نے سوات نیوز ڈاٹ کام فیس بک پیجز پر 24گھنٹے میں 80ہزار ویوز کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ 30گھنٹے میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ویوز کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ زما د مور زماد پلار وطنہ نے 24گھنٹے میں 60ہزار ویوز کا ریکارڈ قائم کیا تھااور اب تک اس کے کئی ملین ویوز مکمل ہو چکے ہیں ۔دونوں سانگزسرورخٹک کی عنقریب شائع ہونے والی کتا ب د شہباز منزل میں شامل ہیں اور دونوں 1988میں لکھے گئے ہیں ۔نیا سانگ اضلاع شانگلہ اور سوات کے چاروں موسموں کی شاندار ویڈیوز پر مبنی ہے جو دیکھنے والوں پر سحر طاری کر تا ہے۔اندرون ملک اور بیرون ملک پاکستانی اس سانگ کی زبردست تعریف کر رہے ہیں ۔یاد رہے کہ دونوں سانگز با الترتیب یوم پاکستان اور یو م آزادی کی خوشی میں تیا ر اور ریلیز کئے گئے ہیں ۔
838 total views, no views today


