سوات، امن ومان برقرار رکھنے کیلئے سوات سمیت ڈویژن بھر میں اعلی سطحی اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ ،اہم پولیس سٹیشنوں کیلئے ایماندار اور تجربہ کار پولیس افسران کے نام طلب ،لسٹوں کی تیاری شروع ،باخبر زرائع کے مطابق ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کو قائم رکھنے اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ڈویژن بھر میں پولیس میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا گیا جس میں ڈویژن بھر کے اہم پولیس سٹیشنوں میں ایماندار اور تجربہ کار پولیس افسران کے نام طلب کر لئے گئے ہیں جس میں ایک کمیٹی کے زریعے لسٹوں سے نیک ،ایماندار،نیک نام اور تجربہ کارپولیس افسران کے نام کو اہم پولیس سٹیشنوں پر تعینات کیا جائیگا ،تاکہ علاقے میں قربانیوں سے قائم امن کو برقرار رکھاجاسکیں ،زرائع کے مطابق ار پی او اختر حیات خان نے چارج سنبھالنے کے بعد ٹریفک پلان کیلئے بھی خصوصی پلان پر کام کا اغاز کیا ہے تاکہ شہر سمیت سوات میں ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جا سکیں ۔
498 total views, no views today


