بریکوٹ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے سینئر نائب صدر انجینئر شرافت علی نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن پر کسٹم ایکٹ کا نفاذ ریاست سوات کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔مختلف مد میں یہاں کے عوام حکومت کو ٹیکس جمع کررہے ہیں مگر پورا ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً سوات میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے ۔صحت ،تعلیم ،روزگار،سڑکیں و دیگر بنیادی ضروریات کا نام ونشان نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام پر گذشتہ کئی سال بہت کٹھن گذرے ہیں ،طالبائزیشن ،اپریشن ،سیلاب اور زلزلوں نے عوام کا برا حال کردیا ہے ۔معاشی طور پر یہاں کے عوام کنگال ہوچکے ہیں ۔رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کردئیے ہیں اور اب کسٹم ایکٹ کا نفاذ یہاں کے عوام کے ساتھ دشمنی کرنے کے مترداف ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی صور ت میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو تیار نہیں ۔کسٹم ایکٹ پر پوری قوم ایک پلٹ فارم پر جمع ہوچکی ہے اور اس وقت تک ہمار ا احتجاج جاری رہے گا جب تک مکمل طور پر حکومت ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے فیصلے کو واپس نہیں لیتا۔
632 total views, no views today


