سوات، سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں پندرہ لاکھ سے زائد دکانیں اور تجارتی مراکز کل بند ہونگے، ڈویژن کے سات اضلاع میں کسٹم ایکٹ کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا، تمام اضلاع میں ٹریڈرز یونین نے ہڑتال کی کال دیدی، صوبائی اور وفاقی حکومت کو کسٹم ایکٹ پر سخت جواب دینے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کا مالاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ نافذ کرنے کا سمری وزیرا عظم کو بھیجا گیا تھا جس کو وزیر اعظم نے منظور کیا ، کسٹم ایکٹ کی منظوری کیخلاف کل سوات ، بونیر، دیر، چترال، شانگلہ، ملاکنڈمیں پندرہ لاکھ سے زائد دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ڈویژن کے تمام اضلاع کے مرکزی شہروں میں کسٹم ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، اور حکومت کو الٹی میٹم دیا جائے گا کہ وہ کسٹم ایکٹ فوری طور پر واپس لیں، سوات کے تاجر برادری کے صدر عبد ارحیم کے مطابق ضلع سوات کے تمام تحصیلوں، دیہاتوں اور قصبوں میں تمام کاروباری مراکز بند ہونگے، جبکہ دو بجے کے قریب نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا، اسی طرح کسٹم ایکٹ کے خاتمہ تک یہ تحریک جاری رہے گی اور اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا جائے گا۔
780 total views, no views today


