مینگورہ، ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدوشریف سوات کے ناظم امتحانات پر وفیسر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات بورڈ کے پر یس ریلیز کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان2016کے نتائج کا اعلان 31جولائی 2016بروز اتوار کو ہو گا جبکہ ٹاپ 20پوزیشن ہولڈرز کا اعلان بھی اسی دن صبح 10بجے ودودیہ میں کیا جائیگا، گزٹ کی کا پیاں سوات بورڈ کے دفتر واقع کو کڑی سے بعوض3000 روپے دوپہر 2بجے 31جولائی2016کو دستیاب ہو نگے اس کے علاوہ ضلع بونیر میں گزٹ کی کاپیاں اسی دن گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیر سے حاصل کی جا سکی گی،پرائیوٹ طلباء وطالبات اپنیے ڈی ایم سی بمعہ پر ویژنل سرٹیفکیٹ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز سے حاصل کر سکیں گے ،ریگولر طلباء وطالبات کی ڈی ایم سی ان کے متعلقہ سکولوں کے با اختیار نمائندے سوات بورڈ کے سیکریسی سیکشن سے اتھارٹی لیٹر پر وصول کر سکیں گے۔
1,737 total views, no views today


