سوات، ضلع ناظم محمدعلی شاہ نے کہا ہے کہ سوات کے کونے کونے کو بجلی سے منسلک کیاجائیگا، امیرمقام کے صورت میں سوات کے عوام کو ایک خدمتگار دیاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزگلکدہ بجلی فیڈرکاافتتاح کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع کونسلر ارشادخان خادم شاہ ، عاصم اللہ خان ، افرین خان ، انچارج سوات سیف الرحمن ایکس ای این جاویدخان، ایس ای اکبرخان ، جنرل کونسلر سجادزرگر، تحصیل کونسلر عمرربی ، مسلم لیگی کارکن بھی موجود تھے۔ ضلع ناظم اعلیٰ محمدعلی شاہ نے کہا کہ امیرمقام ناگزیروجوہات کی بناء پر افتتاح کیلئے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر امیرمقام کے بدولت سوات ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بجلی اورگیس کے مد میں سوات کے کونے کونے میں کام ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں گذشتہ کئی ماہ سے لوڈشیڈنگ کے وجوہات فیڈر اوورلوڈ ہوتاتھاجس کیلئے امیرمقام بمعہ مسلم لیگی کارکن نے دن رات ایک کرکے کام شروعکردیاہے۔ ایک سوال کے جواب میں ضلع ناظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سوات کوترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ یادرہے کہ جمعرات کے روز ایم پی اے فضل حکیم خان نے گل کدہ فیڈر کے قیام کاافتتاح کیا تھا انہوں نے جودوٹرانسفارمریوایس اے کے تعاون سے سوات گریڈسٹیشن کودئے گئے ہیں اس پر کام جاری ہے۔ ان ٹرانسفارمرروں کے تنصیب سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئیگی سوات کو ڈبل سرکٹ لائن لگانے کے حولاے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیسوں کے باعث کام روکا ہوا ۔ اب جلد از جلد شروع کیاجائیگا۔
858 total views, no views today


