سوات, جی او سی سوات میجر جنرل آصف غیور نے کہاہے کہ پاک فوج ،انتظامیہ اور عوام نے مل کر سوات میں امن قائم کیا ہے جس میں میڈیا کا کردار بھی نمایاں ہے ،ہم سب مل کر سوات اور ملاکنڈڈویژن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے ،سوات کے صحافیوں کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیو ہیڈکوارٹر خوازہ خیلہ میں سوات ،بونیر ،دیر لوئر اور دیر اپر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جی او سی سوات نے قیام امن کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کے صحافیوں کے کردار کو سراہا اور کہاکہ صحافی معاشرے کے کان اور آنکھیں ہیں اوران کاکردار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے صحافی آئندہ بھی مثبت رپورٹنگ کے ذریعے علاقے کی خدمت کریں گے اس موقع پر صحافیوں نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک وقوم کے عظیم تر مفاد اور علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے نمایاں کردار اداکریں گے ۔۔۔
700 total views, no views today


