سوات، سوات کے مرکزی شہر کے چینہ مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی،بارہ دکانیں جل گئیں ، ایک کروڑ سے زائد کا نقصان ، فائر بریگیڈ نے دو گھنٹوں سے زائد وقت میں آگ پر قابو پالیا، مینگورہ پولیس سٹیشن، اور 1122 کے مطابق مینگورہ شہر کے مرکزی شہر چینہ مارکیٹ میں میرانشاہ بیڈ شیٹ اینڈ پردہ کلاتھ میں اچانک بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مارکیٹ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، 1122 نے اگ پر تقریبا دو گھنٹوں سے زائد وقت میں قابو پالیا، فائر بریگیڈ کے متعدد گاڑیاں مسلسل اگ پر پانی پھینکتے رہے، 1122 کے مطابق اگ کی وجہ سے مارکیٹ میں مختلف بارہ دکانوں کو ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد رقم کی نقصان کا اندیشہ ہے۔مینگورہ پولیس سٹیشن کے مطابق کرایہ دار روشن علی ولد گل مرین سکنہ وزیر ستان حال فیض آباد کی دکان میں لگنے والے آگ کا فوری پتہ نہ لگ سکا تاہم پولیس تفتیش میں مصروف ہیں ۔آگ نے مارکیٹ میں موجود بارہ دکانوں کو خاکستر کر دیا ہے جس میں دکانداروں کے مطابق ایک کروڑ 70لاکھ سے زائد کا نقصان ہو ا ہے ۔۔۔
774 total views, no views today


