بریکوٹ،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سوات کے جنرل سیکرٹری جاوید اللہ خان نے کہاکہ سوات کو 2اگست کے دورے پر آنے والے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی قائدین کا لنڈاکے کے مقام پر پرتپاک استقبال کیا جائیگا۔سوات کے تاریخ میں پہلی بار ایگزیکٹیو کونسل،صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا ۔اس اجلاس میں پیرامیڈیکس کو درپیش مسائل پر بحث ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کہاکہ پیرامیڈیکل کے صوبائی قائد ین جن کو 2اگست کے تقریب جس میں سیدوگروپ آف ہسپٹلز ،ضلع شانگلہ کے نومنتخب کابینہ کو نوٹیفیکیشن دینے اور محسن پیرامیڈیکل ،عظیم قائداور فخر پیرامیڈیکس سیراج الدین برکی کی ریٹائرڈمنٹ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ مہمانوں اور متحدہ پیرامیڈیکس اور ضلع سوات کے اراکین اس تقریب میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہم سے ان نمبر پر 0300-5748898،03469038887پر رابطہ کرسکتے ہیں
712 total views, no views today


