مینگورہ ، قطر میں مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تجدید میں شدیدمشکلات کا سامنا ، اکثریتی پاکستانی ویزوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ، سفیر سمیت تمام سٹاف کی تبدیلی کا مطالبہ ،اس حوالے سے قطر میں مقیم مسافروں کا کہنا ہے کہ جب ہم پاکستانی سفارت خانے میں کسی کام کیلئے جاتے ہیں تو گھنٹوں گھنٹوں تک لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے سفارت خانوں میں کام 15 دن سے 20 دن میں مکمل ہوجاتا ہے مگر پاکستانی سفارت خانے میں دوماہ گزرنے کے باجود بھی کام نہیں ہوتا جس کی وجہ سے مسافروں کو جیل جا نا پڑتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم لوگ غربت کے مارے لوگ یہاں مزدوری کیلئے آئے ہیں ، ہمارے گھروں کے چولہے ہماری مزدوری کے پیسوں سے چلتے ہیں اگر ہم یہاں جیلوں میں ہوں گے تو ہمارے گھر کیسے چلیں گے ، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ہمارے حال پر رحم کرکے یہاں کا نظام ٹھیک کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔
816 total views, no views today


