سوات، ؛ممبر صوبائی اسمبلی وڈیڈک چئیرمین فضل حکیم خان سے صحافی وقار سواتی کا سوات میں تعلیمی مسائل بارے ملاقات ،جس میں ایم پی اے فضل حکیم خان کو سوات یونیورسٹی ،سوات میں ویمن یونیورسٹی کے قیام ،ڈگری کالجز اور سکولوں کے مسائل سے اگاہ کیا جس پر ایم پی اے نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے مسائل ختم کرنے کیلئے ہم بھرپور جدوجہد کررہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا تعلیم اور طلباء کے لئے کام کرنے والا صحافی وقار احمد سواتی نے گزشتہ ر؛وز ممبر صوبائی اسمبلی وڈیڈک چئیرمین فضل حکیم خان سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کیا جس میں انہوں نے سوات یونیورسٹی کے بلڈنگ پر کام کے تیزی ،سوات میں ویمن یونیورسٹی کے قیام میں جدوجہد ،گرلز اور بوائز ڈگری کالجز کے قیام اور ان کے مسائل حل کرنے اور سرکاری سکول کے مسائل بارے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں کے مسائل ختم کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں ۔
840 total views, no views today


