مینگورہ،تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا اجلاس ، ممبران نے مسائل کے انبار لگادیئے، واسا کے خلاف قرار داد کونسل میں پیش ، ٹھیکداروں کو ورک ارڈر جاری کرنے اور صفائی و پانی کی ناقص صورتحال پر ممبران نے تفصیل سے بحث کی ، تحصیل ناظم اکرام کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہو ا، سپیکر تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان نے کاروائی کا آغاز کیا ، بحث میں حصہ لیتے ہوئے شاہد علی خان ، ڈاکٹر خالد محمود خالد ، عبدالکریم ، علی محمد خان ، اقبال کاکاجی ، شوکت علی خان ، اختر علی خان ، حاجی محمد انور ، یوسف علی خان ، بونیر خان ، عمرربی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ واسا پراجیکٹ اپنی کارکردگی سامنے لائیں اور عوامی مشکلات کا ازالہ کریں ، ممبران نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام ہم سے گلی کوچوں کی تعمیر ، پانی و صفائی کی سہولیات چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فاتر بریگیڈ اور دیگر گاڑیوں کے خرچ و اخراجات کی وضاحت کی جائے ، ٹیوب ویل اپریٹرز کو ہفتہ اتوار اور چھٹیوں کے دنوں کی ڈیوٹی کا معاوضہ فراہم کیا جائے ، تحصیل ناظم اکرام خان نے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ واسا واٹر اور سنیٹیشن میں ناکام نظر آرہا ہے ، واسا افیسرز کایہاں پر عوام کو سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پیسہ پیدا کرنا ہے ، انہوں نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا ، مینگورہ شہر میں غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کیا جائیگا ، جبکہ ممبران کے شکایات کا بھر پور طریقے سے ازالہ کیا جائیگا ، انہوں نے مکمل باہمی مشاورت سے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔
798 total views, no views today


