سوات، کسٹم ایکٹ کی واپسی پر ملاکنڈ ڈویژن میں عوام کی جانب سے تشکر ریلیاں ، وزیراعظم کے مشیر انجینئرا میر مقام کا ڈویژن بھر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا ، پھول نچھاور ہوئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، ملاکنڈ ایجنسی ، دیر ، چکدرہ ، بریکوٹ میں بڑی بڑی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں ایک بڑے جلسے کاانعقادکیاگیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے چکدرہ اورمینگورہ میں الگ الگ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام میاں محمد نواز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے یہاں کے عوام کی پسماندگی ، احساس محرومیوں کو دیکھ کر کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس کیا۔انہوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی ہم لے کرآئے ہیں دوسروں کی مانندتبدیلی کوصرف کاغذوں تک محدودنہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے عوام کی فلاح وبہودکی بجائے صرف دھرنوں اورالزام تراشی کی روش کوترجیح دی ہے جن اداروں پردھاندلی کے الزام لگاتے ہیں انہیں اداروں سے پھرمددبھی طلب کرتے ہیں جودہرے معیارکی واضح عکاسی کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا ایجنڈا دھرنے دینا ہے اور میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقیافتہ ممالک کے صف میں لاکھڑا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ پر سیاست بند ہونی چاہئے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کافیصلہ صوبائی حکومت کے سفارش پر کیاگیا تھا،وزیراعظم سے ملاقات کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مشکلات اور احساسات سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے فوری طور پر کسٹم ایکٹ کا فیصلہ واپس لیا۔انہوں نے کہاکسٹم ایکٹ کی سمری بھجواکرمعلوم نہیں پی ٹی آئی کی قیادت اور صوبائی حکومت مالاکنڈکے عوام سے کس دشمنی کابدلہ لیناچاہتے تھے جبکہ حیراں کن بات یہ ہے کہ کسٹم ایکٹ کے خلاف احتجاج وہ لوگ کررہے تھے جنہوں نے اس کے نفاذکے لئے سمری بھجوائی تھی۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ایکٹ ان کے سامنے ایک بڑاچیلنج تھاکیونکہ اس کے نافذہوتے ہوئے عوام کے سامنے جانابھی مشکل تھامگر انہوں نے مالاکنڈکے عوام کامشکل مقدمہ لڑاجس کے نتیجے میں آج نون لیگ کی قیادت نے ایکٹ کانفاذواپس کرکے پوری قوم کوسرخرو کردیاہے انہوں نے کہا کہ سوات سے منتخب ممبران اسمبلی کے ہوتے ہوئے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کی سمری کیوں بھجوائی گئی ان کو اسی وقت اس ظالمانہ ایکٹ کیخلاف علم بغاوت بلند کرنا چاہئے تھی اگر ان کی بات نہیں مانی گئی تو انہوں نے بروقت استعفے کیوں نہیں دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ قانون بنا تھا لیکن ہم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے عوام کے عظیم ترمفاد میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ واپس کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ سوات میں سوئی گیس منصوبے کے لئے تین ارب روپے منظور کئے اس منصوبے میں نئے علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی اور کم پریشر کا مسلہ کا حل ہوجائے گا۔
420 total views, no views today


