مٹہ، صوبائی حکومت او رمحکمہ صحت سوات کا ذاکر خان شہید ہسپتال پر ایک اور تاریخی مھربانی ۔بیک وقت چھ مستقل ڈاکٹروں کو تبدیل کرکے ہسپتال میں ایڈ ہاک ڈاکٹروں کو تعینات کی ۔تبدیل کرنے والے ڈاکٹرز تمام مٹہ ہسپتال میں مستقل اور بذریعہ کمیشن ڈاکٹر تھے ۔ذمہ دارو ں کی موجودہ اقدام مٹہ کی عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے ۔کہ اخر ایک ساتھ چھ مستقل ڈاکٹروں کو تبدیل کرنے اور نئے ایڈ ہاک ڈاکٹرز تعینات کرنے سے عوام کو کیا فائدہ ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اور ڈی ایچ او سوات نے ذاکر خان شہیدہسپتال مٹہ پر خصوصی مھربانی کرتے ہوئے ہسپتال میں موجود چھ مستقل ڈاکٹروں کو ایک ساتھ تبدیل کرکے موصول اطلاعات کی مطابق نئے ایڈہاک یعنی عارضی ڈاکٹروں کو تعینات کرکے یہاں کی عوام پر ایک اور احسان کیا ہے ۔جو سمجھ سے بالاتر ہے ۔کہ یہ اقدام حکومت اور ڈی ایچ او کے طرف سے ہسپتال کو خالی کرانے کیلئے اٹھایا ہے ۔یا اس نئے ڈاکٹروں کو بیک وقت ایک ہی جگہ پر تعینات کرکے ان کو زیادہ پریکٹس کرنے کیلئے مٹہ جیسے ہسپتال اور عوام کو تحفہ دیا گیا ہے ۔مٹہ ہسپتال سے تبدیل ہونے والے مستقل اور سینئر ڈاکٹروں میں ڈاکٹر ھدایت اللہ ایم او ۔ڈاکٹر شاہ کمین یو ایس ۔ڈاکٹر کریم اللہ یو ایس ۔ڈاکٹرسعید احمد انچارج میڈیکل وارڈ مٹہ ہسپتال ۔ڈاکٹر محمد نعیم چلڈرن اور ڈاکٹر علی جان شامل ہے ۔جن کو مستقل جگہ سے تبدیل کرکے عارضی ڈاکٹروں کیلئے عارضی جگوں پر تعینات کرکے مٹہ ہسپتال کو ایک تجربہ گاہ میں تبدیل کرنے کیلئے اہم قدم اٹھایا گیا ہے ۔جو مٹہ کی عوام کیساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔
496 total views, no views today


