سوات، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل نے گزشتہ دنوں چترال کے پبلک سکول میں ایک استاد کی جانب سے سکول کے طلباء و طالبات پروحشیانہ تشدد کاسخت نوٹس لیا ہے اور تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز /پرنسپلز کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ کسی استاد/استانی نے کسی سٹوڈنٹ کو جسمانی سزا دی تو اس استاد کے ساتھ ساتھ متعلقہ سکول کے ہیڈ ماسٹریا پرنسپل کو بھی گرفتار کرکے سخت قانونی سزا دی جائے گی ۔انھوں نے تاکید کی ہے کہ اساتذہ کو روحانی باپ بن کر طلبہ کی تعلیم ،تربیت اور کردار سازی کرنی چاہیے تاکہ نئی نسلیں ملک وقوم کی ذمہ داریوں کی احسن طریقے سے نبھانے کے قابل ہو سکیں ۔
598 total views, no views today
Comments


