بریکوٹ، علاقہ موسیٰ خیل کے مختلف علاقوں سے ٹرانسفارمر ز سے اہم پرزے چوری،ٹرانسفارمرز بے کار ،پولیس تھانہ غالیگے نے تفتیش شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب گاؤں گورتئی کے ٹیوب ویل کا 50کے وی ٹرانسفارمر سے کوائل اور دیگر اہم پرزے چوری کرلیے گئے جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اسی طرح گاؤں کوٹہ سے بھی ٹرانسفارمرسے بھی کوائل اور اہم پرزے چوری ہوچکے ہیں ۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی صدیق اکبر نے کہاکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے چکاہوں بہت جلد اصل ملزمان تک رسائی ہوجائیگی ۔
550 total views, no views today
Comments


