بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ میں 14اگست جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔سرکاری و غیرسرکاری تعلیمی ادارے امسال 14اگست کے مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کرکے بھرپور حصہ لیں گے ۔سب سے بڑا تقریب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بریکوٹ میں منعقد ہوگا اس تقریب میں طلباء ،ممبران اسمبلی،ناظمین ،سماجی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گے۔تقریب کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر دل نواز خان وزیر،تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب خان،ٹی ایم او فضل ربی خان ،ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل صدیق اکبر خان،پرائیویٹ سکولز کی طرف سے انجینئر شرافت علی ،عمر ڈیر عزام،طیب سردار خان،ابرار خان،ایڈیشنل ایس ایچ او الطاف خان،اے ایس آئی اکبرحسین خان ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دلنواز خان وزیر نے کہاکہ 14اگست کے دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ملک سے محبت کا ثبوت پیش کرنے کے لئے اسی دن کو شایان شان طریقے سے منانا ہوگا۔اسی تقریب میں قومی ترانہ ،پرچم سلامی،حمد ،نعتیں،ملی نغمین ،خاکے وغیرہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے جبکہ بریکوٹ انتظامیہ نے کافی حد تک تیاریاں شروع کردی ہیں۔انہوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 14اگست کے تقاریب میں بھرپور حصہ لیں ۔اس موقع پر ڈی ایس پی بریکوٹ نے کہاکہ سیکورٹی کے انتظامات پولیس کی ذمہ داری ہوگی ۔پرائیویٹ سکولز کے ڈائریکٹرز نے اجلاس میں اے سی کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہاکہ 14اگست کے تقاریب میں بھرپور حصہ لیں گے۔
586 total views, no views today


