سوات، سوات سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدرعلی نے کہاہے کہ مالم جبہ روڈ کی تعمیر میں کنسٹریکشن کمپنی نے 3کروڑروپے کی بجائے 23کروڑ روپے کی کٹائی کے بل ارسال کردئے ہیں اور میری بدنامی کے لئے روڈ پر تعمیراتی کام بند کردیا گیا ہے ،اپنے دفتر میں سوات پر یس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدرعلی نے کہاکہ منگلور سے مالم جبہ روڈ کی تعمیراتی لاگت 69کروڑ روپے ہے اور متعلقہ ادارے نے ٹھیکدار کو 3کروڑ روپے کی کٹائی کا کہا تھا لیکن ٹھیکدار نے 23کروڑروپے کے بل ارسال کرکے اب کام بھی بند کردیا ہے اور مجھ پر فنڈروکنے کا الزام عائد کرکے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ٹھیکدار نے مالم جبہ روڈ پر کٹائی کے بعد ملبہ تک نہیں ہٹایا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی افراد کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے ،انہوں نے کہاکہ متعلقہ ادارے نے ٹھیکدار کے بل روک دئے ہیں جس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس روڈ کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے تاکہ مالم جبہ ویلی کی سیاحت پروان چڑھ سکے لیکن کنسٹریکشن کمپنی ٹال مٹول سے کام لیکر پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
614 total views, no views today


