بریکوٹ :محکمہ واپڈا نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی ۔بریکوٹ فیڈر ون اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے گذشتہ 30گھنٹوں بجلی غائب ، علاقہ موسیٰ خیل کے علاوہ درجنوں دیہات میں پانی کی شدید قلت کے علاوہ دیگر معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکررہ گئے ہیں ۔ علاقے کے عوام فیڈر ون پر محکمہ واپڈا کی جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کم وولٹیج کے بارے آج اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ اور محکمہ واپڈا کے اعلیٰ احکام سے ملاقات کریں گے ۔اگر فوری طور پرمسلۂ حل نہ کیا گیا توسول نافرمانی شروع کردیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ناظم ویلیج کونسل نجیگرام فضل ودود باچا،نائب ناظم واجد خان شلمانی ودیگر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کنزیومر کورٹ سوات نے باقاعدہ طور پر محکمہ واپڈا کو ہدایات جاری کیں تھیں کہ تحصیل بریکوٹ کے تین فیڈروں پر یکساں لوڈ ڈال کر بیلنس کردیں تاکہ بریکوٹ فیڈر ون پر کم وولٹیج اور اوورلوڈنگ کا مسلۂ حل ہوجائے۔مگر کئی ماہ گذرنے کے باوجود محکمہ واپڈا نے عدالتی احکامات کو اپنے پاؤں تلے رونڈ ڈالتے ہوئے اس بارے میں کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائیں اور آج بریکوٹ فیڈر ون مکمل اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر بجلی غائب ہے ۔انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام آج فیڈرون اوورلوڈنگ کے بارے میں انتظامیہ اور واپڈا سے ملاقات کریں گے اگر تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ رپورٹ ریاض احمدسے
696 total views, no views today


