سوات، بریکوٹ پولیس کے پولیس گردی پر ڈی پی او سوات سلیم خان مروت نے از خود نوٹس لے لیا ،واقع کے شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر درویش خان کے سر براہی میں انکوائری کمیٹی مقر ر کردی ، بریکوٹ پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی اکبر حسین نے چادر اور چاردیواری کے تقدس پامال کرکے گھر میں گھس گئے اور بغیر کسی گناہ تین افراد الحاج الدین ،عرفان الدین اور راجہ طاہر کو گرفتار کرکے اُنکے خلاف من گھڑت مقدمات درج کرلی اس واقع کے مطابق ایک پریس کانفر س شائع ہوا جسمیں خواتین نے خود سوزی کا اعلان کیا تھا جس پر ڈی پی او سوات نے پولیس گردی کے متعلق خبر پر از خود نوٹس لے لیا،واقع سے متاثرین کو خوب مطمئن کر دیااور شفاف تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ میں کسی کو اختیار حاصل نہیں کہ چادر اور چادیواری کی تقدس پامال کریں اور یا کسی کو بلا وجہ تنگ کرکے انکو دیوار پر لگایا جائے ،پولیس انتظامیہ صاف معاشرہ اور عوام کے مال و جان کے حفاظت کرنا چاہتا ہے۔
646 total views, no views today


