سوات، پاک فوج دیگر فلاحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل میں بھی فلاحی اقدامات کرے گی ۔اس سلسلے میں نواز شریف کڈنی ہسپتال اور سید وٹیچنگ ہسپتال سوات کے ڈاکٹر مقصود احمداور ڈاکٹر غلام رحمانی نے جنرل آفیسرکمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور سے مالاکنڈ آرمی ڈویژن ہیڈکوارٹر خوازہ خیلہ میں ملاقات کی اور ہسپتالوں اور میڈیکل کے حوالے سے بات چیت کی ۔انھوں نے سوات میں میڈیکل،صحت عامہ، طبی سہولیات اور اپنے متعلقہ اداروں کے بارے میں مسائل کے متعلق جی او سی کو آگاہ کیا ۔ ڈاکٹرز نے اس ملاقات میں ہسپتالوں میں سیکورٹی ، بجلی اور دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی ۔ جی او سی نے ان کے مسائل کو بغور سنا اور سیکورٹی ، بجلی اور دیگر مسائل کے متعلق ہر قسم کی ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔ جس پر ڈاکٹر مقصود اور ڈاکٹر غلام رحمانی نے پاک فوج اور جنرل آفیسرکمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفورکا شکریہ ادا کیا ۔
650 total views, no views today


