مینگورہ، کنٹرولرامتحانات سوات تعلیمی بورڈ کے ایک اعلانیہ کے مطابق میٹرک ،سپلمنٹری اورعلوم الشرقیہ سالانہ امتحانات 17,2016اگست 2016کوشروع ہورہے ہیں ۔امتحان میں شامل ہونے والے طلباء وطالبات کے رول نمبرسلپس اُن کے گھروں اورجماعت نہم کے طلباء وطالبات کے رول نمبر سلپس متعلقہ سکول کے پتو ں پربھیج دئے گئے ہیں ۔تمام طلباء وطالبات کویہ بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ اگرکسی کوابھی تک رول نمبر نہیں ملاہوتووہ ڈوپلیکیلٹ رول نمبرسلپ لینے کے لئے سوات بورڈ کے میٹرک سیکشن سے دفتری اوقات کارمیں رابطہ کریں ۔
630 total views, no views today
Comments


