سوات، ملاکنڈ ڈویڑن میں کسٹم ایکٹ1969 کے فیصلے کو باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا ،صدرمملکت ممنون حسین نے ایکٹ کی واپسی کے ریگولیشن پر دستخط کردئے،سوات ٹریڈر ز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کسٹم ایکٹ کی واپسی کو ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی فتح قراردیدیا ،سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے صدرمملکت کے دستخط کردہ ریگولیشن کی کاپی صحافیوں کے حوالے کردی جس میں کہاگیا ہے کہ صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں جن میں ملاکنڈ ڈویژن ،ضلع کوہستان اور قبائلی علاقہ جات شامل ہیں میں 28مارچ2016کو نافذ کردہ کسٹم ایکٹ کا منسوخ کردیا گیا ہے اور صدرمملکت ممنون حسین نے نوٹیفکیشن نمبر SO(judi)/HD/9-1/2016/Vol-Iکے تحت نافذ کردہ کسٹم ایکٹ کی منسوخی کے ریگولیشن پر باقاعدہ دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد اب یہ ریگولیشن گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کردیا جائے گے گورنرخیبر پختونخوا کے نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی ملاکنڈ ڈویژن سمیت قبائلی ایجنسیوں اور ضلع کوہستان کی فری ٹیکس زون کی حیثیت بحال ہوجا ئے گی ،سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدرعبدالرحیم نے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کی واپسی کے فیصلے کو ملاکنڈڈویژن کے عوام ،سیاسی جماعتوں ،تاجروں ،وکلاء،ٹرانسپورٹروں اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی فتح قراردے دیا ہے ۔
816 total views, no views today


