کبل، تحصیل کبل کھنڈرو کلالے میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا ،ملزم فرار،مقدمہ درج ،تفتیش شروع،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل یونین قلاگے کے علاقہ کھنڈرو کولالے میں موسی خان نے اپنی بیوی مسماۃ ش پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسرا واقعہ ، مٹہ کے علاقہ ڈاگئی میں ایک بچہ نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ۔لاش بعد میں برامد ہوکر ورثاء کی حوالے کیا گیا ۔جان بحق ہونے والا بچہ اپنے دیگر اہل خانہ کیساتھ رشتہ داروں کی گھر مہمان ائے ہوئے تھے ۔کہ واقعہ پیش ایا ۔ز ایک گیارہ سالہ لڑکا مسمی نواب ولد نصیب زادہ سکنہ ورڈینگار ڈھیرئی جو اپنے دیگر اہل خانہ کیساتھ اپنے رشتہ داروں کی گھر ڈاگئی ایا تھا ۔نہانے کیلئے قریبی ارونئے گیاتھا ۔جہاں پر پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ۔لاش بعد میں برامد ہوکر ورثاء کی حوالے کیا گیا ۔
تیسرا واقعہ مٹہ کے یونین کونسل اشاڑے اور درشخیلہ کے مختلف علاقو ں میں شدید بارش کی بعد سیلابی پانی اور طغیانی نے تباہی مچادی ۔ایک بچی جان بحق ۔کھڑے فصلیں تباہ ۔بجلی کی نظام درہم برہم ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل درشخیلہ اور اشاڑے کی مختلف علاقوں میں جن میں مادیات ۔بازخیلہ اور دیگر علاقوں میں شدید بارش کی بعد سیلابی پانی اور طغیانی نے تباہی مچادی ۔جس میں ایک دس سالہ لڑکی یاسمین دختر بلند سکنہ مادیات بارانی پانی میں بہہ کر جان بحق ہوئی ۔جبکہ اس سیلابی پانی اور طغیانی سے علاقے میں بڑی پیمانے پر نقصانات ہوچکے ہے ۔جبکہ علاقے میں بجلی اور موصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوچکی ہے ۔ادھر سیلابی پانی سے مقامی لنکس روڈ بھی بہہ جانے کی اطلاعات ہے ۔
1,131 total views, no views today


