مدین، بھائی کی غلطی کی سزا بہن کو دی گئی ،بحرین میں آٹھ سالہ بچی کو سوارہ میں دینے کا فیصلہ ،منگنی کردی گئی ،شادی پندرہ سال بعد ہوگی زرائع کے مطابق گزشتہ روز بحرین کے علاقے گورنے میں جرگہ ہوا جس میں آٹھ سالہ بچی صبیحہ دختر میاں گل کی منگنی خان دریاب کی بیٹی سے کردی گئی جرگے کے فیصلے کے مطابق لڑکی کا والد لڑکے کے والد کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریگا اور پندرہ سال بعد شادی ہوگی ،زرائع کے مطابق تین ماہ قبل مسماۃ لیلی دختر خان دریاب ،مسمی عبداللہ ولد میاں گل کے ساتھ بھاگ گئی تھی
جس پر گزشتہ روز جمیل ولد وزر،شوکت ولد عبدالرشید ،بالکے ولد بہرام ،مسافر ولد جعفر ،خاطر ولد شمکے ،طاوس ولد محمد گل ،شیر علی ولد شمس الدین ،جمیل ولد زرین ،ابراہیم ولد وارث ،دوران ولد اخترے ،خواجہ محمد ولد اخترے اور ارزو مند ولد زرین سکنہ گورنے نے جرگہ کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عبداللہ کی آٹھ سالہ بہن صبیحہ دختر میاں گل کو خان دریاب کے بیٹے کو سوارہ میں دیا جائے اور پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا جس پر آٹھ سالہ لڑکی کی منگنی کردی گئی اور ایک ہفتے میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی دیا جائیگا جبکہ شادی پندرہ سال بعد ہوگی جس پر راضی نامہ ہوگیا ۔
735 total views, 1 views today