سوات ، خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، چترال ، لوئر دیر اور مینگورہ سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جس کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔
568 total views, no views today
Comments


