مینگورہ، عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر سیادتنظیم کے زیراہتمام مینگورہ میں ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے شہر کے مختلف بازاروں میں واک کیا جنہوں نے پلے کا رڈ اورکتبے اٹھارکھے تھے جن پریوم نوجوانان کے حوالے سے نعرے درج تھے،اس موقع پر شرکاء نے عہدکیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو غربت سمیت دیگر مسائل کے خاتمہ اور مستقل بنیادوں پر ملک وقوم کی تعمیر وترقی کیلئے بروئے کارلائیں گے اورنوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں معاشرہ میں جائز مقام دلانے کیلئے بھرپورکرداراداکریں گے۔
584 total views, no views today
Comments


