کبل، تحصیل کبل ملا پٹے میں 50سالہ خاتون کو پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج تفتیش شروع ، رات تحصیل کبل یوسی دیولئی کے علاقہ ملا پٹے میں ملزمان نے پھندا ڈال کر 50سالہ خاتون مسماۃ سلطانہ بیگم بی بی دختر توراب گلاب کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے مقتولہ کے بڑے بھائی ابراہیم ولد توراب گل کے رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے
شاہ ڈھیرئی پولیس نے ملزم اسماعیل ولد توراب گل اور سلیمان،عثمان ،نیک رحمان پسران اسماعیل ساکنان ملا پٹے حال گل جبہ کبل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی۔
307 total views, no views today
Comments


