کبل،یونین کونسل توتانوبانڈئی کے تمام ویلج کونسلوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ترقیاتی کاموں اور فنڈز کی تقسیم میں کسی کو نظر انداز نہیں کرینگے ہر علاقے کو ضرورت کے مطابق حصہ ضرور ملے گا انفرادی مسائل اور جلد بازی سے گریز کرکے اجتماعی مسائل پر توجہ وقت کا تقاضا ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے بغیر محدود وسائل کے باوجود بلا امتیاز عوامی خدمت کو شعار بنا کر یوسی توتانوبانڈئی کو ماڈل بنا کر دم لینگے ان خیالات کا اظہار ضلعی کونسلر حمید خان نے ویلج کونسل دفتر ٹیغک کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منتخب ممبران امیر باچا،صنوبر،عباس خان،سلیمان،فضل ہادی،نادر شاہ،ناصر خان،شہنشاہ،پرویز،انور خان،محمد زمان، عزت خان اور نواب خان سمیت عمائدین علاقہ خورشیدعلی،فضل بختی،سجامت خان،سیف اللہ اور دیگر بھی موجود تھے حمید خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ ترقیاتی کاموں اور فنڈز کی تقسیم میں کسی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا بلکہ ہر علاقے کو اسکے ضرورت کے مطابق سکیمیں فراہم کرینگے البتہ عوام جلد بازی سے کام لینے کے بجائے ہم سے رابطہ کیا کریں تاکہ شکوک و شبہات بروقت دور ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل غاخی بانڈہ میں قدرتی چشمے موجود ہیں اسی وجہ سے وہاں کے عوام میں ذیادہ سے ذیادہ پائپ تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ویلج کونسل ٹیغک کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئے 14لاکھ سے زائد مالیت کے 4عدد ہینڈ پمپ لگائیں جائیں گے جن میں سے ایک پر کام کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ باقی ماندہ کو باہمی مشاورت سے موزون مقامات پر نصب کرینگے اسی طرح دیگر منصوبوں کو بھی برابری اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے فراہم کرینگے۔
632 total views, no views today


