بریکوٹ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بریکوٹ میں ال پرائیویٹ سکولز کے زیر اہتمام یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا جس میں پاک آرمی کے بریگیڈئر ملک فاروق اعظم مہمانی خصوصی تھے ۔تقریب سے قبل پرچم کشائی کی گئی اور سلامی دی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ میں جگہ جگہ یوم آزادی منائی گئی جس میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بریکوٹ میں ال پرائیویٹ سکولز کے زیر اہتما م منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان ، اے اے سی محمد فہیم خان ،ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان ،کرنل ظہیر ،میجر ضیاء ،کیپٹن معیظ کے علاوہ گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز کے سربراھان ،بلدیاتی نمائندہ گان ،سماجی و سیاسی حلقوں کے علاوہ طلباء و طالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں سکول طلباء و طالبات نے حمد ،نعت،ملی نغمیں،تقاریر کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا جس پر حاضرین نے خوب داد دی ۔اس موقع پر بریگیڈئر ملک فاروق اعظم نے کہاہے کہ سوات میں چھاؤنی کے قیام سے ایک نئے دور کا آغاذ ہوگا ۔جس سے سوات میں تعلیم ،صحت ،روزگار کے علاوہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا ۔بہت جلد پاک آرمی چھاؤنی تک محدود ہوجائے گی جبکہ پاک آرمی اپنی ذمہ داریاں انتظامیہ کے حوالے کردی گی ۔انہوں نے کہاکہ پاک آرمی 1947سے لے کر آج تک قربانیاں دے رہی ہے کیونکہ اس وقت ہم دو محاذوں پر جنگ لڑ رہی ہے جس میں بیرونی اور اندورنی دشمنوں سے نبردازما ہیں ۔پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ صرف تقاریر اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا ۔انشاء اللہ پاک آرمی سواتی عوام کے محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔مہمانی خصوصی نے طلباء و طالبات کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان ،عدالت خان لالاجی ،تحصیل کونسلر حاجی نواب نے (اسپیشل پرسن )طالب علم عباس خان کو بہترین تقریر پر نقد انعامات سے نوازا ۔
724 total views, no views today


