سوات(نمائندگان+ خورشید علی سے) ملک بھر کی طرح سوات میں بھی جشن ازادی پورے دھوم دھام کیساتھ منائی گئی، ضلع بھر میں تقریبات کا اہتمام، ریلیاں، پروگرامات ،موٹر کاریں، رکشے، موٹر سائیکلیں سج گئے ، سرکاری عمارتیں سج گئیں، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سوات سمیت پورے مالاکنڈڈویژن میں 69 یوم ازادی پورے شان وشوکت اور دھوم دھام سے منائی گئی، دن کا آغاز نماز فجر میں خصوصی دعاؤں کیساتھ ہوا، جبکہ دن بھر سکولوں، کالجوں، میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہا، سب سے ہم تقریب ڈیو ہیڈ کوارٹر خوازہ خیلہ میں منعقد ہوئی جس میں میجر جنرل آصف غفور نے پر چم کشائی کی، جبکہ ودودیہ ہال میں بھی جشن ازاد ی کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے طلباء نے شرکت کی، اس موقع پر ازاد ی کے حوالے سے ملی نغمے ، خاکے پیش کئے گئے جس کو حاضری نے خوب سراہا، ازادی کے دن کی مناسبت سے مینگورہ شہر کے علاوہ ضلع بھر کے ہر گاؤں تحصیل اور شہر میں پروگرامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر لوگوں نے بھی اپنے گاڑیوں کو قومی پرچموں سے سجھایا تھا، جس میں ہر قسم کی گاڑی شامل تھی، دن بھر ملی نغموں اور قومی ترانوں سے مینگورہ شہر سمیت ہر تحصیل گونچ اٹھا، اسی طرح ازادی کے دن کے موقع پر تمام سرکاری عمارتوں کو سجھایا گیا تھا اور ان عمارتوں پر برقی قلقمے لگائے گئے تھے، جشن ازادی کے دن کی مناسبت سے مینگورہ شہر سمیت پورے وادی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
662 total views, no views today


