سوات ،اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا شریف اللہ وزیر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سید و شریف سوات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاونٹس سوات حبیب الرحمان اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر مراد علی خان نے انھیں دفتر کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔اکاونٹنٹ جنرل نے دفتر کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا ۔ وہ تمام اہلکاروں سے فرداً فرداً ملے اور انکی جائز ضروریات و مسائل کے فوری ازالہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے دفتر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اکاونٹنٹ جنرل نے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سوات کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری فرائض ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے ملازمین کے جائز اور قانونی کا م بر وقت کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے پنشنروں کے مسائل ترجیحی طور پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی اور موقع پر موجود ایک پنشنر کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو انکی شکایت کا فوری ازالہ کے بعد انھیں رپور ٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
766 total views, no views today


