سوات، جشن آزادی کے موقع پر سوات کی عوام کا جوش و جذبہ دیدنی اور قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار جنرل آفیسر کمانڈ نگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے 14اگست کے حوالے سے سید شریف ائیر پورٹ کانجو میں جشن آزادی ریلی میں شرکت کے دوران کیا۔ کمانڈ رکانجو بریگیڈ بریگیڈ ئیر مشتاق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس ریلی میں موٹر سائیکل ، رکشہ اور گاڑیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ اس کے علاوہ ایف سی ہیڈکوارٹر میں پاک فوج کی قیادت میں فٹ بال میچ منعقد کیا گیا ۔ اس میچ کے مہمان خصوصی جی او سی تھے ۔ میچ میں بارش نے رنگ بکھیر دئیے جی او سی بارش میں میدان میں اتر آئے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوگئے اور میچ کے آخر میں جی او سی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پرجی او سی نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا بھی کی۔ آخر میں ایف سی ہیڈ کو ارٹر کانجو میں رات کے وقت پاک فو ج کے نوجوانوں نے آتش بازی سے ماحول کو پر جوش کر دیا۔ آتش بازی کے اس پر وقار تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈ نگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفورنے شرکت کی ۔رات کی اس آتش بازی کا شاندار مظہر پیش کیا گیا جس سے رات کی تاریکی میں روشنی کا سماء بندگیا۔
990 total views, no views today


