سوات، سوات کی تحصیل کالام میں ایک ماہ قبل غیرت کے نام پر قتل شدہ نوجوان کی لاش دریائے سوات سے برآمد کرلی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً34دن قبل ایک خاتون مسما? رابعہ زوجہ عزت گل اور عبدالقدیر ولد عتیق اللہ ساکنان کالام کو قتل کرنے کے بعدا ن کی لاشیں دریائے سوات میں گرائی گئیں تھیں، واقعے کے بعد خاتون کی لاش دریا سے برآمد کی گئی تھی جبکہ عبدالقدیر کی تلاش جاری تھی ،پولیس کے مطابق اب مقتول کی لاش34دن بعد گزشتہ روز دریائے سوات سے اسریت کالام کے مقام پر برآمد کرلی گئی ہے ، واضح رہے کہ وقوعہ میں مقتولہ کی شوہر کی مدعیت میں درج رپورٹ پر مقتولہ کا دیور اور اس کا بیٹا عبوری ضمانت پر رہائی حاصل کرچکے ہیں۔
دوسرا واقعہ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے شالپین میں نوجوان نے خود کوگولی مار کر خود کشی کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شالپین گیشاڑ میں نوجوان عزیزاللہ ولد شیر جان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی ماری جسے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، خوازہ خیلہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثاء4 کے حوالے کردی ، تاہم حقائق جاننے کے لئے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
تیسرا واقعہ مینگورہ کے علاقے باچا چم میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی مار کرزخمی کرلیا ، تشویشنا ک حالت میں اسپتال منتقل ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز باچا چم میں نوجوان معاذ ولد خورشید علی جس کی عمر اٹھارہ سال بتائی جاتی ہے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر طیش میں آکر گھر میں پڑی پستول سے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ، گھر میں موجود افراد نے زخمی معاذ کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے۔
978 total views, no views today


