سوات، سوات کے علاقے مالم جبہ میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن زمین پر گرنے اور بجلی کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوات کے سیاحتی علاقے مالم جبہ ’’کو‘‘ میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کی بوسیدہ تاریں اچانک مین شاہرا ہ پرآگری جس سے پوری سڑک میں بجلی کرنٹ دوڑ گئی اور اس کی زد میں آکر دو افراد محمد اِستان ولد شاہ جہان اور عمر محمد ولد ناکامے موقع پر جاں بحق ہوگئے،
بعدا زاں واپڈا حکام نے پورے علاقے کی بجلی بند کرکے مزید لوگوں کو متاثرہونے سے بچالیا۔ جاں بحق افراد کو بعد ازاں اشکبار آنکھوں کے سامنے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
751 total views, 1 views today
Comments