سوات، سوات پولیس کی مینگورہ شہر کی مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن وکارروائی ،سات ملزمان گرفتار کرلئے گئے ،ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب اور منشیات برآمد کرلئے گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او مینگورہ نے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے ہدایات پر مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کرتے ہوئے ملوک آباد سے عدالت خان ولد گل صدبر عرف گلونو کے قبضے سے 70گرام چرس،صاحب زادہ ولد امیر اسلم کے قبضے سے 70گرام ہیروئن ،عالم خان ولد محمد امین کے قبضے سے دو لیٹر شراب ،جبکہ چار ملزمان کو آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک خالی کھنڈر سے 210لیٹر شراب برآمد کرلی گئی ہے جو کشید کی گئی تھی۔
974 total views, 2 views today
Comments