سوات، تحصیل کبل لانگڑمیلہ پر ٹیکس لگانے اور میلے کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی تحویل میں دینے کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں عوام کا مظاہرہ ٹیکس نامنظور کی نعرہ با زی لانگڑ میلہ زمین مقامی شخص کی ملکیت ہے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تحصیل نا ظم کبل کا مداخلت ہر گز برداشت نہیں ورنہ پھر سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے جس کے تمام تر ذمہ داری تحصیل نا ظم کبل پر عائد ہو گی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پہلے سہولیات دے کر پھر ٹیکس لگائیں مظاہرین سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ لانگڑ میں میلہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں دینے کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہر کیا جس سے خطاب کر تے ہوئے ویلج نا ظم احسان اللہ ، ناظم حیدر علی خان ، رفیق علی خان ، عظیم خان ، معراج علی ، حضور خان ، خورشید اقبال اور دیگر نے کہا کہ لانگڑ میلہ مقامی شخص کی ملکیت ہے جس میں تحصیل نا ظم کا مداخلت ہر گز برداشت نہیں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹیکس لگا نا اور میلے کو اپنی تحویل میں لینا غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھینے کی مترادف ہے اگر میلہ میں مداخلت فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کر کے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے یاد رہے کہ لانگڑمیلہ کو سرکاری تحویل میں لینے کے لئے پہلے ہی سے تحصیل کونسل کبل میں قرار داد منظور کی ہے ادھر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے مطابق لانگڑ میلہ غیر قانونی طریقے سے چل رہا ہے اور اس کی آمدن فرد واحد حا صل کر رہا ہے ہمیں ہر حال میں تمام قانونی تقاضے پوری کر کے میلے کو اپنی تحویل میں لینگے جس کے لئے زمین کی مالک کو پہلے ہی سے کئی دفعہ نو ٹسزز جاری کی جا چکی ہے ۔
596 total views, no views today


