سوات، سوات اور گردونوا ح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوف میں مبتلا ہوکرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے کھلے مقامات پر نکل آئے ،گزشتہ روز سوات اورگردونواح میں 4.7 شدت کی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی زمینی گہرائی 126کلومیٹر ریکار ڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے تاہم زلزلہ سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔
542 total views, no views today
Comments


