سوات, سوات میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ کر موسم خوش گوار ہوگیا۔ گزشتہ روز بعد از دوپہر سوات بھر میں کالی گھٹائیں چھا گئیں جس کے بعد ٹھنڈی ہواؤں اور بعد ازاں بارش نے علاقے کا گرم موسم ایک دم خوش گورا بنادیا ہے جس سے کئی دنوں سے جاری گرمی کے مارے پریشان لوگوں کے مرجھائے چہرے ایک بار پھر کھل اُٹھے ،
سوات کے میدانی علاقوں سمیت بالائی علاقوں میں بارش سے موسم ایک دم معتدل ہونے سے ملک کے دیگر گرم علاقوں سے آنے والے سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور وہ اسے تحفہ خداوندی قرار دے کر سوات کے خوش گوار موسم کو یاد گار بنارہے ہیں۔
309 total views, no views today
Comments


