سوات، سوات ودودیہ ہال میں اینو یٹو یوتھا فورم ، الف اعلان نے خوارزمی سائنسی سوسائٹی کے تعاون سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ سمپوزیم میں ماہر فلکیات اور دوسرے سائنسدانوں نے بچوں کو مختلف تجربات پیش کئے۔ سمپوزیم میں جہانزیب کالج، خوشحال سکول اینڈ کالج،سروش اکیڈمی، گورنمنٹ سنیٹیئل ماڈل سکول، ایکسلسیئر کالج کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کے تخلیقی اور سائنسی سرگرمیوں کی طرف میلان کم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے بچوں کی سائنسی استعداد نہیں بڑھتی، ہم رٹا سسٹم کا خاتمہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ایجادات کی راہ تب ہموار ہوسکتی ہے جب ایسی تخلیقی سرگرمیاں ہو۔ سوات کے ضلع نائب ناظم اعلیٰ عبد الجبار خان نے کہا کہ ہمیں سائنس کی دنیا میں آگے جانا ہے۔ ملکوں کے ترقی کا راز ایجادات اور تخلیقی سرگرمیوں کے ماحول سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نئی نسل کیلئے ایک نئی صبح کی امید ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ ہم مستقبل میں ایسے پروگرامات کا انعقاد کرینگے۔ پروگرام میں شریک ایک بچے شہزاد علی خان کا کہنا تھا کہ کلاس میں ہمیں بہت کچھ بتایا جاتا ہے لیکن آج ہم نے پہلی دفعہ بہت سے چیزوں کا مشاہدہ کیا۔ تقریب کے آخر میں ضلع نائب ناظم اعلیٰ نے تمام سائنسدانوں میں شیلڈز تقسیم کئے۔
608 total views, no views today


