سوات، سوات ایکسپری وے کا افتتاح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 25 اگست کو کریں گے۔حنیف خان سپورٹس کمپلیکس تھانہ میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ ملاکنڈ کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان متوقع۔ وزیر اعلیٰ کو دورے کی دعوت نگینہ خان ایم پی اے نے دیا تھا۔ 38 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 81 کلو میٹرسوات ایکسپریس وے کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک 25 اگست بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے پل چوکی چکدرہ کی مقام پر کریں گے۔FWO یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ صوبائی وزیر برائے سیاحت و امور نوجوانان محمدد خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد اور پارلیمانی سیکرٹری نگینہ خان ایم پی اے بھی ساتھ ہونگے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو ملاکنڈ دورے کی دعوت پارلیمانی سیکرٹری نگینہ خان ایم پی اے نے کچھ عرصہ پہلے دیا تھا۔جسے قبول کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھا۔ کہ وہ بہت جلد ملاکنڈ کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد حنیف خان میموریل سپورٹس کمپلیکس تھانہ میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ اور ملاکنڈ کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔ایک اور اہم بات یہ کہ ملاکنڈ سے پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر جس نے چند ماہ پہلے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف تحریک شروع کی تھی۔ اور ملاکنڈ سے پی ٹی ائی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل خان جس نے 18 جون کو صوبائی اسمبلی کے فلور پر زویر اعلیٰ کے خلاف پر جوش تقریر کرتے ہوئے دو ماہ کے بعد مستفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ کیا وہ وزیر اعلیٰ کواپنے ضلع میں انے پر خوش امدید کہیں گے۔ یا اس پروگرام میں شرکت سے گریز کریں گے؟۔
496 total views, no views today


