سوات، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے دورہ سوات کی دعوت قبول کرلی ،ستمبر کے پہلے ہفتے میں سوات کا دورہ کرینگے ،ن لیگ سوات کے سیکرٹری جنرل انجینئر عمر فاروق کی طرف سے ن لیگ کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ کو دورہ سوات کی دعوت دی گئی تھی جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے ستمبر کے پہلے ہفتے میں وہ سوات کا دورہ کرینگے انجینئر عمر فاروق سے ٹیلی فونگ گفتگو میں انہوں نے کہا سوات کے رہنماوں اور کارکنوں نے ہر مشکل گھڑی میں پارٹی اور قائدین کا ساتھ دیا ہے اور اب ان میں جو بے چینی پھیلی ہے اسکے لئے وہ خود سوات کا دورہ کرینگے اور ان کے تحفظات کا خاتمہ کرینگے ،انجینئر عمرفاروق نے بتایا کہ وہ دورہ سوات کے دوران ایک بڑے کنونشن سے خطاب کرینگے اور ضلع بھر کا طوفانی دورہ کرینگے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہے اور صرف سوات کے سطح پر ایک بڑا کنونشن کرکے ایک ثابت کردینگے کہ سوات ن لیگ کا گھڑھ ہے ۔
656 total views, no views today


