بریکوٹ، سول ویٹرنری ہسپتال بریکوٹ کے انچارج ڈاکٹر منظور حسین نے کہاہے کہ خطرناک کانگو کے خلاف تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپرے مہم شروع کردیا گیا ہے جوکہ عید الاضحی تک جاری رہے گا ۔کانگو بیماری جو کہ مویشیوں کے جسم پر پلنے والی خاص قسم چچڑوں کے ذریعے ایک جانور سے دوسرے جانور اور انسانوں میں منتقل ہوتی ہے ۔ویٹرنر ی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد مویشی پال ،مویشی کے بیوپاری اور مذبح خانوں میں کام کرنے والے افراد ترجیحی بنیادوں پر احتیاط کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بریکوٹ میں میڈیا سے سپرے مہم کے افتتاح کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں کے لئے سپرے مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں ڈاکٹر ارشدعلی ،ٹیکیشن شمش الھادی ۔وٹرنری اسسٹنٹ سہیل خان ،محمد آمین ،انور علی،کاشف خان ،جبکہ کلاس فور فضل غفور اور محمد رحمان شامل ہیں ۔مہم کی نگرانی میں خودکروں گا تاکہ مہم میں کوئی کمی بیشی نہ رہے ۔انہوں نے کہاکہ کانگو بخار کی علامات میں تیز بخار،غنودگی،آنکھوں کا سوجنا،متلی اور دست کا ہونا،سراور مٹھوں کا درد ،جسم پر سرغ دھبوں کا نمودار ہونا ،ناک اور منہ سے خون کا بہناہے۔حفاظتی تدابیر کے طور پر مال مویشیوں کے باڑوں میں چچڑوں کے خلاف مہم میں عوام ہمارے ساتھ تعاؤن کریں تاکہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوکر کانگو بخار کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔
1,142 total views, no views today


