سوات ، سوات سے تعلق رکھنے والا اقلیتی رکن پی ٹی آئی بلدیو کمار کا بطور رکن صوبائی اسمبلی نامزدگی کی نوٹیفیکشن جاری ،بلدی کمار اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سردار سرن سنگھ کے قتل کیس میں مرکزی ملزم کے طور پر بھی نامزد ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تصدیق کردی.تفصیلات کے مطابق سو ات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے اقلیتی رکن بلدیو کمار کا بطور رکن صوبائی اسمبلی نامزدگی کی نوٹیفیکیشن جاری کردی ہے الیکشن کمیشن کے زرائع کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے والے بلدیو کمار کو پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار سرن سنگھ کے قتل کے بعد ریٹرن کے طور پر رکن صوبائی اسمبلی نامزد کردیا ہے الیکشن کمیشن کے زرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی میں جب کسی رکن صو بائی اسمبلی کی نشست کسی بھی وجہ سے خالی ہوتی ہے تو اْس پر الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کے مطابق دو ماہ کے اندر اندر انتخابات کرانا ضروری ہوتا ہے چونکہ یہاں معاملہ اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی کے مرنے کے بعد خالی ہونے والے نشت کا ہے اور اس پر 2013 ? ء4 کے انتخابات میں سردار سرن سنگھ کا نمبر پہلا تھا جبکہ دوسرا نمبر بلدیو کمار کا ہے اس لئے اب الیکشن کمیشن کے رولز کے مطابق بلدیو کمار کا بطور صوبائی رکن اسمبلی نامزدگی کردی گئی ہے واضح رہے کہ بلدیو کمار رقتل کئے جانے والے پی ٹی آئی اقلیتی کن صوبائی اسمبلی سردار سرن سنگھ کے قتل کیس میں مرکزی ملز م کے طور پر نامز دہے اور وہ اس وقت جیل میں ہے ادھر بلدیو کمار نے مینگورہ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میں ضمانت کے لئے بھی کیس دائر کی ہے۔
786 total views, no views today


