سوات، فضاگٹ ،حیات آبادمکینوں کودریائے سوات سے شدیدخطرہ ،عوام اپنے مددآپ کے تحت علاقے کوبچانے کیلئے پشتے تعمیرکررہے ہیں کہ علاقہ دریائے سوات تباہ کاریوں سے بچ سکیں لیکن کچھ عناصراس کارخیرمیں روڑے اٹکارہے ہیں علاقے کے مکینوں کاکہناہے کہ ہمیں سیلاب کی تباہ کاریوں کاخوب اندازہ ہے کیونکہ گزشتہ سیلاب میں ہمیں بہت سے مشکلات کاسامناتھااس سال بارش بھی خوب ہورہاہے ،
اورپہاڑوں پربرف اب بھی جاری ہے علاقے کے عوام کاکہناہے کہ ان پشتوں سے نہ صرف ہمارے گھرمحفوظ ہوجائیں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بائی پاس روڈاوردوسری قیمتی زمین بھی محفوظ ہوجائیں گے عوامی حلقوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ کام علاقے کے بہترمفادات کیلئے ہورہاہے لیکن کچھ عناصراس کوروکناچاہتے ہیں لہٰذاوزیراعلیٰ سمیت ڈی سی اوردوسرے اختیاررکھنے والے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پشتے تعمیرکرنے میں مددکی جائے اوررکاؤٹ ڈالنے والوں کوروکاجائے اگرپشتے تعمیرکرنے میں کسی قسم کی رکاؤ ٹ ڈالی گئی توہم یک زبان ہوکربھرپوراحتجاج کریں گے کیونکہ یہ ہمارے اورہمارے بچوں کے زندگی کاسوال ہے اسلئے ہم محفوظ ہوجائیں گے پشتوں کی تعمیرمیں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے ۔
462 total views, no views today


