سوات، جمعیت علماء اسلام تحصیل چارباغ کے صدر مولانا عبد الغفور ارشد نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کا جے یو آئی کے ساتھ پی کے 86 کے ضمنی الیکشن میں اتحاد کا فیصلہ خوش آیند ہیں اور یہ اتحاد علاقے کے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے گا، ہم جمعیت علماء اسلام کے ہر کارکن کے طرف سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماووں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عدالت خان کو جے یو آئی کے امیدوار علی شاہ خان کے
حق میں دستبردار کیا اور ہمارے ساتھ پی کے 86 میں انتخابی اتحاد کر کے متحدہ امیدوار علی شاہ خان کو نامزد کیا گیا۔انشاء اللہ اس اتحاد سے علاقے کے تعمیر و ترقی کا آغاز ہوگا اور انشاء اللہ پی کے 86 سے ہمارا مشترکہ نامزد امیدوار علی شاہ خان ایڈوکیٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
397 total views, 2 views today