مینگورہ،سپیشل پولیس فورس سوات نے تنخواہوں کے عدم فراہمی کے خلاف صوبائی حکومت کو گرین سگنل دیدیا،تین ماہ سے تنخواہیں بند ہونے کیوجہ سے ڈیوٹی تھانوں تک محدود کرنے فیصلہ ،جبکہ اس بارے میں پولیس کے بالا افسران سے بھی جلد اہم ملاقات متوقع ہے،ذرائع،سپیشل پولیس فورس سوات نے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کے عدم فراہمی کے خلاف صوبائی حکومت کو گرین سگنل دیدیا
،اگر دس اپریل تک سپیشل پولیس فورس کو تنخواہیں نہ دی گئی تو تمام اہلکار صرف تھانوں کے اندر ڈیوٹیاں دینگے ذرائع نے یہ بھی بتایا سپیشل فورس پولیس کا نمائندہ وفد اس سلسلے میں پولیس کے بالا افسران سے جلد ملاقات کرینگے اور ان سے بھی احتجاج کے طور پر تنخواہیں نہ لینے کا اپیل کرینگے جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا سوات سے منتخب ممبران اسمبلی خصوصا ڈیڈک چئیرمین فضل حکیم کے معنی خیز خاموشی نے اسپیشل پولیس فورس میں مایوسی پھیلا دی ہے،ہزاروں اہلکاروں کے گھروں میں فاقے ہیں جبکہ منتخب نمائندوں نے انکھیں پھیر لی ہے،مقامی تھانے میں تعینات کئی اہلکاروں کا کہناہے تین ماہ سے تنخواہیں بند ہے دکاندار قرض بھی نہیں دے رہی اور حکومت تنخواہیں نہیں دے رہی جس کیوجہ سے گھروں میں شدید فاقے ہے صوبائی حکومت ہماری مجبوریوں کو مد نظر رکھ کر تنخواہیں ریلیز کرے۔
421 total views, 1 views today