مینگورہ،گاشکوڑ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ،ایک شخص جاں بحق،چھ افراد شدید زخمی ، سیدو شریف ہسپتال منتقل ،حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔گزشتہ روز خوازہ خیلہ کے علاقہ گاشکوڑ میں موٹر کارنمبر360 اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شیراز ولد زیارت گل سکنہ گاشکوڑ موقع پر جاں بحق ہوگیا،
جبکہ گاڑی میں سوار پانچ افراد امتیاز ،عجب خان ،منیر،خکلے خان،عدنان اور وسیم زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال پہنچادیا گیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردیْ ۔
منگلور سالنڈہ میں مزدور پر سیمنٹ کی بوریاں گرگئی،زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ،گزشتہ روز منگلور سالنڈہ میں فضل خالق ولد بیلورے سکنہ سیرئی منگلور جوکہ محنت مزدوری کرتا تھا گزشتہ روز گاڑی سے سیمنٹ کی بوریاں اتار رہا تھا کہ کئی بوریاں اس پر اگری جس کیوجہ سے شدید زخمی ہوگیا اور فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
478 total views, no views today


