سوات، دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اورغیرروایتی جنگ کے خلاف پاک فوج کے زیراہتمام ملاکنڈڈویژن کے 125پولیس اہلکاروں کی تربیت مکمل ہوگئی، خصوصی تربیت پانے والے سوات اور ڈویژن کے دیگر اضلاع کے125اہلکاروں نے پاسنگ اؤٹ پر ایسے جوہر دکھائے کہ شرکادنگ رہ گئے ،سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی پولیس کے استعداد اورصلاحیت بڑھانے کے لئے پاک فوج کی سرکردگی میں کاؤنٹر ٹیریریزم سینٹر پبی( کھاریاں) میں پولیس کی
تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور دوسرے بیج میں سوات ،چترال اور دیراپر ولوئر کے 125پولیس اہلکاروں انسداد دہشت گردی اور غیر روایتی جنگ کی تین ہفتے کی خصوصی تربیت دی گئی ،اس سے قبل بھی سوات ،بونیر اور شانلگلہ کے 90اہلکاریہ تربیت حاصل کرچکے ہیں ،تربیت کی پاسنگ اؤٹ کے مہمان خصوصی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسدقیصر تھے جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ خان،بریگیڈئر ساجد اور کرنل ابرارسمیت آئی ایس پی آر کے ترجمان کرنل عقیل ملک بھی موجود تھے ،اس موقع پر سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی ا سدقیصر کوپبی (کھاریاں) میں جاری پولیس ٹریننگ کے حوالے سے کرنل ابرار اوردیگر فوجی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی اور کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی صلاحیت و استعداد کو بڑھانے کا کام پاک فوج کی نگرانی میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے تاکہ یہ ادارے مستقبل قریب میں اپنی ذمہ داریاں بغیر فوج کی نگرانی کے بطریقِ احسن انجام دے سکیں ، اس سلسلے میں غیر روایتی جنگ و جدل کی خصوصی تربیت اب تک پولیس کےَ 1600 سے زائد جوان حاصل کر چکے ہیں،کاؤنٹر ٹیریریزم سینٹر پبی میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 125 جوانون نے غیر روایتی جنگ کے مخصوص تدویراتی کاروائیوں و حربی تیکنیک بشمول گھات ، رد گھات ، بغیر ہتھیاروں کی لڑائی ، دہشت گردوں کا آبادی میں تلاش و محاصرہ ،چیک پوسٹوں کا قیام اور کارروائی کے علاوہ تمام قسم کے چھوٹے ہتھیاروں بشمول سب مشین گن ، رائفل جی تھری ،لائیٹ مشین گن اور دستی بم کے استعمال میں بھی خصوصی مہارت حاصل کی،تربیت حاصل کرنے والے پولیس جوانوں نے اس موقع پر عملی مظاہرے کئے جسے شرکا نے خوب سراہا ، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پاک فوج کے تربیت کاروں نے بلا شبہ ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس کے جوانوں کی نا صرف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھا ر دیا ہے بلکہ ان کے ارادوں اور حوصلوں کو بھی فولادی استحکام بخش دیا ہے جس کی بنا ء پر ہمیں یقین ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے حالات میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت حاصل کر چکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اس ٹریننگ کا تسلسل برقراررکھتے ہوئے اسے پورے صوبے تک پھیلادے گی تاکہ پولیس کو مضبوط فورس بنایا جاسکے جس کا مستقبل میں بہتر نتائج برآمد ہوسکیں گے ،تقریب کے اختتام پر سپیکر اسدقیصر اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے تربیت حاصل کرنے والے پولیس جوانوں اور پاک فوج کے تربیت کاروں میں ا سناد اور انعامات تقسیم کئے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی مہمان خصوصی کو خصوصی شیلڈ پیش کیا گیا ۔
667 total views, no views today


