مینگورہ ، پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جج جسٹس لعل جان خٹک نے سوات کے صحافیوں کے خلاف دائر چار مقدمات میں دلائل سُننے کے بعد صحافیوں کے حق میں فیصلہ سنا دیا ، راجہ لیاقت علی نامی شخص نے مختلف عدالتوں میں سوات کے صحافیوں فیاض ظفر ، شہزاد عالم اور دیگر کے خلاف ایک درجن سے زائد مقدمات دائر کئے تھے جن میں چار مقدمات پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ (دارلقضاء) میں دائر کئے گئے ، پیر کو جسٹس لعل جان خٹک کی عدالت میں صحافیوں کی جانب
سے اورنگزیب ایڈووکیٹ اور سردار ذولفقار ایڈووکیٹ نے دلائل دئے جبکہ راجہ لیاقت علی نامی شخص کی جانب سے افتاب عالم نے دلائل دئے ، دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے چاروں مقدمات میں صحافیوں کے حق میں فیصلہ سنا دیا ۔
482 total views, no views today
Comments


